عابد شیرعلی پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر منتخب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اگلے چار سال کے لئے فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت عابد شیر علی کو فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا جبکہ اس موقع پر دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں شاہد جاوید سیکرٹری اور امتیاز اکرام بلا مقابلہ خزانچی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر محمود نوید کو چیئرمین اور عابدہ تنویر کو فیڈریشن میں چیئرپرسن کا عہدہ دیا گیا۔