243 بیماریوں کا علاج آکوپنکچر طریقہ سے ممکن ہے: طبی ماہرین
لاہور( نیوزرپورٹر)ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ کے مطابق 243 بیماریوں کا علاج آکو پنکچر طریقہ کار سے ممکن ہے اور اس کے کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہیں۔ آکو پنکچر اور سٹیم سیل تھرابی سستا اور کامیاب طریقہ علاج ہے، اگر اس کو سرکاری ہسپتالوں میں رائج کیا جائے تو مریضوں کو بہترین علاج بھی ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین ’’بیماریوں کے علاج اور روک تھام میں آکو پنکچر اور سٹیم سیل تھراپی کی اہمیت‘‘کے عنوان سے سیمینار میں کیا۔ سیمینار کی صدارت صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف پنجاب عطا محمد مانیکا ر، ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر ساجد قیوم، ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر نوید، حکیم ڈاکٹر ثاقب مجید، ڈاکٹر محمد ابو بکر اور ڈاکٹر محمد افضل میو شامل تھے۔