• news

مجلس وحدت مسلمین کا اجلاس، ملت جعفریہ کے رہنمائوں کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کا مطالبہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کا پارٹی امور اورموجودہ ملکی صورت حال پر مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر شیرازی و صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کی،اجلاس میں سید اسد عباس نقوی، مہدی عابدی سمیت صوبائی کابینہ و ضلع لاہور کے کابینہ ارکان شریک ہوئے،اجلاس میں ملک بھر میںمحرم الحرام میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو سراہا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پنجاب میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلا جواز ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے،اسی غیر منصفانہ عمل کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں جمعہ کے دن علامتی مظاہرے ہونگے، انہوں نے مطالبہ کیا علامہ امین شہیدی، علامہ شیخ محسن علی نجفی،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ نیر مصطفوی سمیت پچاس سے زائد ملت جعفریہ کے بے گناہ لوگوں کو شیڈول فور سے فوری نکالا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن