نوجوان نسل کے کردار کی تعمیر کیلئے اسوہ حسنہ پاکؐ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے: ارشد بلوچ
لاہور (پ ر) چیئرمین مجلس شہباز ارشد بلوچ نے خصوصی اجلاس بسلسلہ غازی علم الدین شہید سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم جن مشکلات‘ مصائب کا شکار ہیں‘ اس کی وجہ صرف اور صرف قرآن پاک اور اسوہ حسنہ پاکؐ سے دوری ہے۔ نوجوان نسل کے کردار کی تعمیر کیلئے اسوہ حسنہؐ کو نصاب میں شامل کیا جائے۔