• news

ڈینگی مریضوں کی کیس مینجمنٹ کے حوالے سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے انتظامی ڈاکٹرز کا اجلاس

لاہور(نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے تمام ٹیچنگ ہستالوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ ڈینگی مریضوں کے علاج معالجہ اور مرض کی تشخیص کے سلسلہ میں ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ(DEAG) کی گائیڈ لائنز اور ڈینگی مریضوںکے پروٹو کول پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وارڈز میں DEAG سے تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف ہی تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج اور تشخیص کی سہولیات اور DEAG کی طرف سے جاری کئے گئے TORsاور SOPsپر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن