• news

فیصل آباد میں پی ایم اے کے نام پر بلائے گئے کنونشن سے کوئی تعلق نہیں: پی ایم اے پنجاب

لاہور(نیوزرپورٹر)پی ایم اے پنجاب کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری پی ایم اے ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد میں پی ایم اے پنجاب کے نام پر بلائے جانے والے کنونشن سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پی ایم اے پنجاب کے نام پر کنونشن بلانے کا اختیار صرف صوبائی کونسل کے پاس ہے جس کی منظوری کے بغیر یہ کنونشن غیر قانونی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن