فرانس: پناہ گزینوں کا ’’کالے جنگل‘‘ کیمپ گرا دیا گیا
پیرس (بی بی سی) فرانسیسی کارکن ساحلی شہر ’’کالے‘‘ میں واقع ’’جنگل‘‘ کے نام سے موسوم پناہ گزینوں کا کیمپ اکھاڑ رہے ہیں۔ فرانس حکومت کی اس کارروائی کا مقصد اس مقام کو ختم کرنا ہے جو یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کی ایک علامت بن چکا ہے۔
دوسرے روز سینکڑوں تارکین وطن ملک کے کسی دوسرے حصے میں جانے کے لئے بسوں میں سوار ہوئے جہاں تقریباً چھ ہزار لوگوں کو پناہ گزین کیمپوں میں نئے سرے سے آباد کیا جائے گا۔ سنٹر کے ڈائریکٹر سٹیفن ڈول نے بتایا کہ 400نوجوانوں کو منگل کے روز وہاں منتقل کیا گیا ہے اور جبکہ وہاں ایک ہزار بچوں کے رکھنے کی گنجائش ہے۔ برطانیہ تقریباً 200تارکین وطن بچوں کو قبول کر چکا ہے۔