• news

سانحہ کوئٹہ اور2 نومبر کو احتجاج، سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار، بیشتر شیئرز کی قیمتیں گر گئیں

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج گزشتہ روز بھی جاری مندے پر انڈیکس 87.27پوائنٹس کمی پر40800 کی بالائی حد برقرار نہ رکھ کر40764.76کی نچلی سطح پر بند رہا ۔ سرمایہ کاری میں 32 ارب 66کروڑ روپے کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے لاہور میں 2 نومبر کو احتجاج کی کنفیوژن‘ غیر ملکی سرمایہ کا انخلاء اور کئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر سوئی سدرن گیس ‘ کے الیکٹرک ‘ ٹی آر جی پاک سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی تیزی کی توقعات پر حاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار425 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 126کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 284کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور15 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 83کھرب 48ارب 90کروڑ 55لاکھ 74ہزار234 روپے کی کمی پر 83کھرب 16 ارب 24کروڑ 49لاکھ 89 ہزار754 روپے ہوگئی۔ گزشتہ پیر کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 8کروڑ 99لاکھ 76ہزار120 حصص سے زائد ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 36کروڑ 78لاکھ 91ہزار560 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب صباح نیوز کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک موقع پر 500پوائنٹس گر گیا، دو روز میں شیئرز کی قیمتوں میں 200ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 439 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر منگل کوحصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آئے ۔

ای پیپر-دی نیشن