• news

کا شتکار آلودگی سے پاک کپاس سے زرمبادلہ کما سکتے ہیں: محمد محمود

لاہور(نیوزرپورٹر)کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس کی چنائی سے کاشتکار نہ صرف بہتر قیمت حاصل کر سکتے ہیں اور ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کماسکتے ہیںکیونکہ آلائشوں سے پاک کپاس سے تیار کردہ اعلیٰ معیار کی حامل مصنوعات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میںزیادہ قیمت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کی کپاس اپنی بہتر کوالٹی کی بدولت ملکی اور غیر ملکی سطح پربہت زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ کاشت کے مرکزی و ثانوی علاقوں میں کپاس کی چنائی شروع ہو چکی جو دسمبر کے آخر تک جاری رہیگی۔ حکومت کاشتکاروں کو ان کی محنت کا بھر پور معاوضہ دلوانے کے لئے مارکیٹ کی متواتر نگرانی کر رہی ہے ۔یہ باتیں سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کپاس کی پیداوار کے متعلق ویڈیو لنک کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے زرعی ماہرین پر زوور دیا کہ وہ فیلڈ میں آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی کے لئے تربیتی مہم کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ چنی ہوئی کپاس میں گھاس ،کچے ٹینڈے، ٹینڈوں کے ٹکڑے، رسیاں، سوتلی، پلاسٹک شاپر، سگریٹ کے ٹکڑے، ٹافیوں کے ریپر اور انسانی بال وغیرہ کی آمیزش نہ ہونے دیں اور پھٹی کو چننے کے بعد اچھی طرح خشک کرنے کا انتظام کریں۔چنائی اس وقت شروع کی جائے جب 50فیصد سے زیادہ ٹینڈے کھل جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن