• news

ہمارے ٹریننگ سنٹر پر حملہ ہو گیا، ہو سکتا ہے آخری فون ہو: شہید سالار بگٹی

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) پولیس ٹریننگ سنٹر حملے نے پولیس اہلکاروں سے ان کے خواب بھی چھین لئے۔ ٹریننگ کرتے ہوئے ہر کسی نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ وطن پر مر مٹے گا اور ملک کی حرمت پر کوئی آنچ نہ آنے دے گا۔ سوئی ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والا سالار بگٹی بھی امن دشمنوں کا نشانہ بنا جس نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ سالار کے بھائی نے بتایا کہ رات 10 بجے اس کا فون آیا تھا کہ ہمارے ٹریننگ سنٹر پر حملہ ہو گیا ہے ہو سکتا ہے یہ اس کا آخری فون ہو۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید آٹھ اہلکاروں کا تعلق چمن سے تھا جن میں عباس، امیر محمد، نجیب اللہ، شراف الدین، طیب خان، نسیم، نقیب اللہ اور امداد اللہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن