” مومنو! اللہ سے ڈرو، سچی اور کھری بات کیا کرو“وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس سے پہلے آیت کی تلاوت کی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران عمران کی جانب سے جاوید صادق کو ان کا فرنٹ مین قرار دیئے جانے کے بارے میں الزامات کا مدلل انداز میں جامع جواب دیا۔ وزیراعلیٰ انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے۔ وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے آغاز میں قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی جس کا ترجمہ یہ ہے ”اے مومنو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچی اور کھری بات کیا کرو“۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج میری تمام باتیں قرآن پاک کی اس آیت کے تابع ہیں۔
آیت کی تلاوت