ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان دوسرے بہترین بلے باز بن گئے‘ مصباح‘ یاسر کی بھی ترقی
لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین بلے بازی کرنے والے یونس خان تین درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی ٹیم پہلے، پاکستان دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان 3 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پانچویں، بھارت کے اجنکیا ریحانے چھٹے، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارٹر نویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ باولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین دوسرے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ چوتھے، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ پانچویں، پاکستان کے یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے، بھارت کے رویندرا جدیجہ ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔