• news

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 9,8 نومبر کو بلائے جانے کا امکان

لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نومبر کے دوسرے ہفتے میں بلائے جانیکا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آٹھ اور 9 نومبر کو طلب کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ، ڈومیسٹک کرکٹ، بورڈ کے اہم آفیشلز کی تعلیمی اسناد، نیشنل سکول اور نیشنل کلب چیمپئن شپ، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں موجود پی سی بی کے معاملات ، آئی سی سی میٹنگ میں ہونیوالی پیشرفت کے بارے بریفنگ دی جائیگی۔ اجلاس کی سربراہی شہریار خان کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ بورڈ سے الگ کر کے کمپنی بنانے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائیگا۔ بورڈ کے ایک اہم عہدیدار پی ایس ایل کو پی سی بی سے الگ کرنیکے کے خواہشمند ہیں تاہم بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا، گورننگ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ اور آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کی مالی معاونت کے معاملے، سکول اور کلب چیمپئن شپ پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں کرکٹ بورڈ کے ٹاپ آفیشلز کی طلبی پر بھی بورڈ آف گورنرز کو بریفنگ دی جائیگی۔ڈومیسٹک میں غیر معیاری پچوں،امپائرنگ کی شکایات اور قائداعظم ٹرافی کے جاری مقابلے بھی زیر بحث آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن