قائداعظم ٹرافی‘ چوتھا راؤنڈ مکمل‘ واپڈا‘سوئی گیس کی ٹیمیں سرفہرست
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی 2016-17ء کا چوتھا راؤنڈ مکمل ہونے پر گروپ اے میں واپڈا جبکہ گروپ بی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کی آٹھ ٹیموں میں واپڈا کی ٹیم نے اپنے چاروں میچ جیت کر 34 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔ یو بی ایل 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایچ بی ایل 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سوئی سدرن گیس کمپنی 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔