• news

ایل سی سی اے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب آئندہ ماہ شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ لاہور میں انٹرنیشنل معیار کی فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام اگلے ماہ سے شروع ہوگا جس پر حکومت پنجاب کے 59ملین روپے خرچ آئیں گے۔ فلڈ لائٹس کی تنصیب کا منصوبہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی زیر نگرانی ایک ماہ میں مکمل ہوگا ۔ ایل سی سی اے کے صدر خواجہ ندیم احمد نے بتایا کہ فلڈ لائٹس کی تعمیر سے لاہور شہر میں نائٹ کرکٹ کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔لائٹس کی تنصیب سے ایل سی سی اے کی گرائونڈ صوبہ پنجاب کی پہلی ریجنل گرائونڈ بن جائے گی جہاں پر انٹرنیشنل معیار کی لائٹس ہوں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن