مال روڈ پر احتجاج روکنے سے متعلق حکم ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی او، سی ٹی او لاہور کو جاری شوکاز پر عملدرآمد روک دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مال روڈ پر احتجاج نہ کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی او لاہور اور سی ٹی او کو جاری شو کاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا۔ دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے مفاد عامہ میں از خود نوٹس نہیں لیا اس لئے یہ از خود نوٹس قابل پذیرائی نہیں ہے۔