ڈیتھ وارنٹ جاری، شیزو فرینیا کے مریض امداد علی کو 2 نومبر کو پھانسی دی جائے گی: وکیل
اسلام آباد (رائٹرز) وکیل صفائی سارہ بلال نے بتایا کہ امداد علی کو 2 نومبر کو پھانسی دینے کیلئے عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں امداد علی کو 2001ء میں مذہبی رہنما کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ اکتوبر 20 کو عدالت عظمیٰ نے قرار دیا تھا کہ شیزوفرینیا مستقل ذہنی بیماری نہیں اور امداد علی کی اپیل مسترد کر دی تھی۔