• news

سامعہ شاہد قتل کا ٹرائل اور تفتیش لاہور منتقل کرنیکی درخواست پر ہائیکورٹ سے ملزموں اور دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کاٹرائل اور تفتیش لاہور منتقل کرنے کیلئے دائر درخواست پرملزموںاور دیگر فریقین کو 24نومبر کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری سامعہ شاہد کو اسکے سابق خاوند شکیل نے غیرت کے نام پرقتل کر دیا تھا۔گواہوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں لہٰذا معاملے کی حساسیت اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفتیش اور ٹرائل لاہور میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ملزموں کے وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن