سانحہ ماڈل ٹائون: عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستیں چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 3 رکنی نیا بنچ بنا دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر پر لانے کے لیے نیا تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے جو چھ دسمبر سے درخواستوں پر سماعت شروع کرے گا۔ بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی خان ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میںجسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان شامل ہیں۔ اس سے پہلے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا لیکن جسٹس خالد محمود خان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بنچ تحلیل ہو گیا۔