• news

بار اور بنچ انصاف کی فراہمی کیلئے سخت محنت کریں: چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ بار اور بنچ انصاف کی فراہمی کے نظام کے ناگزیر حصے ہیں، ان کو انصاف کی فراہمی کے لیے سخت محنت کرنا چاہیے تاکہ سائلین کو ان کی دہلیز پر تیز تر انصاف فراہم کیا جا سکے۔ چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار لیہ بار کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ لیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید احمد گجر کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران ضلع لیہ میں وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور لیہ بار آنے کی دعوت دی۔

ای پیپر-دی نیشن