• news

لوگوں کا تحفظ ہمار ی ذمہ داری، عمران لاقانونیت پر اتر آئے: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ریاست نے اپنا فرض پورا کیا اور کرتی رہے گی، جمہوری راستے موجود ہیں، یلغار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ اور سرکاری ٹی وی پر قبضہ کیا، ان کے وعدوں پر اعتبار نہیں، یہ مکر بھی جاتے ہیں۔ دھرنے کے دوران عمران نے وعدہ خلافی کی تھی، ہم اس بار پی ٹی آئی کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔ اسلام آباد پولیس میں اہلیت ہے کہ شہر کی حفاظت خود کرسکے۔ خان صاحب روزانہ جلسہ کرتے ہیں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ عمران اب لاقانونیت پر اتر آئے ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے، اسلام آباد کا اجتماع غیر قانونی تھا۔ عمران نے اب طاقت کے استعمال کا ارادہ کرلیا ہے۔ عمران گزشتہ روز وارم اپ ایکسرسائز کرنے جارہے تھے، یہ جتھا بندی کررہے تھے، غیر قانونی اجتماع کا مقصد شہریوں کی زندگی میں خلل ڈالنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن