• news

عمران فاروق قتل کیس ،جج کی رخصت کے باعث سماعت 10 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد( آن لائن)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس جسٹس سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے گذشتہ سماعت پر کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن