اسلام آباد انتظامیہ آج کا جلسہ منسوخ کرنے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے : سمیع الحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جوٹھیک نہیں موجودہ صورتحال ملک کیلئے تشویشناک ہے۔ حکومتی رویے نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ حکومت مذاکرات سے معاملات کے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ آج ہمارا بھی اسلام آبادمیں جلسہ ہے انتظامیہ دبائوڈال رہی ہے کہ اسے منسوخ کیا جائے ہمارے کارکن اسلام آباد جلسے کیلئے شہروں سے نکل چکے ہیں۔