دھرنے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور سے پیدل روانہ
لاہور: گجرانوالہ: (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور سے گزشتہ روز پیدل مارچ کا آغاز کر دیا، روانگی سے قبل قافلے کے قائد شبیر سیال اور دیگر کاکنو ں نے داتا دربار کے باہر دھرنے کی کامیابی کیلئے دعا مانگی، اعجاز چوہدری ، ولید اقبال ‘ ظہیر عباس کھوکھر، محمد مدنی، ملک وقار ‘ نوشین حامد میراج اور ثوبیہ کمال نے قافلے کو داتا دربار پر الودع کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ پیدل لا نگ مارچ کا شاہدرہ میں یاسر گیلانی نے استقبال کیا امامیہ کالونی پہنچنے پر کارکنوں اور قیادت کا اصغرر بھولا نے استقبال کیا جبکہ کالاشاہ کاکو میں رانا عبدالسمیع نے استقبال کیا اور شرکاء قافلہ کی کھانا سے توضع کی مریدکے میں عمرآفتاب ڈھلوں‘ میاں خالد جاوید، کامونکی میں رانا ساجد علی نے قافلہ کا استقبال کیا۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کرپش لوٹ مار نواز شریف اور شہباز شر یف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے نواز شہباز کو احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑے گا۔ پیدل مارچ کا مقصد عوام میں کریشن کیخلاف شعورکو اجاگر کرنا ہے۔ پیدل لا نگ مارچ میں ملک بابر‘ ظہور فوجی ‘ چاچا پی ٹی آئی ‘ رانا انجم یعقوب ‘ اشتیاق ملک ‘ عقیل صدیقی‘ وقار خان ‘ راجہ شبیر ‘ فہیم خان ‘ شیخ عارف ‘ ارشد میو ‘ شہباز خان ‘ اجمل حنیف ‘ سعد بن علیم ‘ حاجی نبی کھوکھر‘ وقار خان ‘ ریاض بلا ‘ شفیع جوئیہ ‘ رفیق نمبردار ‘ ذوالفقار وٹو ‘ شاہد خان ‘ یونس بھٹی ‘ جنید بٹ ‘ اویس سیال ‘ محمد اسمعیل ‘ مشتاق احمد ‘ عمران گجر ‘عبدالوہاب ‘ شان احمد ‘ ایاز ‘ طارق عدنان سمیت سینکڑوں کارکن قافلہ میں موجود تھے۔ اعجاز چودھری نے لاہور میں جماعت اسلامی کے کرپشن کیخلاف مارچ کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کر یشن کیخلاف جماعت اسلامی کی مہم میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیدل قافلہ سات دن میں مختلف مقامات پر قیام کے بعد 2 نومبر کی صبح اسلام آبا د پہنچے گا۔