آرمی چیف سے شہباز شریف‘ نثار اور اسحاق ڈار کی ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ وقائع نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف سے ملاقات آرمی ہائوس میں ہوئی۔ حکومتی وفد نے آرمی چیف کو 6 اکتوبر کو قومی سلامتی کے منافی سٹوری کی اشاعت کے حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک تھے۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ آرمی چیف کو پلانٹڈ خبر کے حوالے سے تحقیقات اور سفارشات کے بارے میں بریف کیا گیا۔