• news

2 نومبر اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی کارکنوں نے دن رات ایک کردیا، تیاریاں مکمل

مریدکے(عبدالمجید چوہان سے) پی ٹی آئی کا 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر کارکنان متحرک ہیں راشن جمع کر لیا گیا، ملک میں کرپشن زدہ حکومت کے خاتمہ تک وہاں بیٹھنے کا اعلان، نوائے وقت کے سروے کے مطابق تحصیل مریدکے پی ٹی آئی کے لیڈران و کارکنان دھرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ خشک راشن بستر اور دیگر سامان اکٹھا کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی بکنگ بھی ہو چکی ہے۔ 7 لیڈران کا گروپ بریگیڈئر (ر) راحت امان اللہ، رانا اعجاز حسین، عامر احمد گجر طیب زمان ڈھلوں، طارق ریحان، خالد منظور گجر، میاں عبدالرﺅف کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہو گا جبکہ پی ٹی آئی کے کونسلران حاجی سعید بٹ حاجی غلام مرتضیٰ سرویا، تنویر جٹ شہباز ورک بھی دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم دھرنا دینا جانتے ہیں انشاءاللہ اب دھرنا حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہوکے ہی رہے گا۔
مریدکے/ سروے

ای پیپر-دی نیشن