• news

نارنگ منڈی میں کارکنوں کو خفیہ مقامات پر رہنے کی تلقین : حکمران کرپشن چھپانے کیلئے اسلام آباد پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں : رہنما تحریک انصاف

نارنگ منڈی (قمرگولاٹی نامہ نگار) نارنگ منڈی میں تحریک انصاف کے رہنما اسلام آباد دھرنا کوکامیاب بنانے کےلئے دن رات مصروف عمل ہےں اورکارکنوں میں نیاجوش وجذبہ پیدا کرنے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد ہورہے ہےں اور پولیس کی ممکنہ پکڑدھکڑسے بچنے کےلئے کارکنوںکو خفیہ مقامات پر رہنے کی تلقین کی جارہی ہے تاکہ دھرنا میں زیادہ سے زیادہ لوگوںکی شرکت کویقینی بنایاجاسکے اس سلسلہ میںمقامی پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بتایاکہ رائیونڈ جلسہ پربھی بڑی تعدادمیں نارنگ منڈ ی سے لوگوںنے شرکت کی تھی۔ گذشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں بریگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی چودھری عمرآفتاب ڈھلوں میجر(ر)قربان بھٹی حافظ طیب زمان ڈھلوں رانااعجازنے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2نومبرکو نارنگ منڈی سے بہت بڑاقافلہ اسلا م آبادروانہ ہوگاہزاروںکی تعدادمیںکارکن یہاںسے کرپٹ اور ظالم حکمرانوںکےخلاف پی ٹی آئی کاساتھ دیںگے حکمران کرپشن چھپانے کےلئے اسلام آبادپہنچنے سے روکناچاہتے ہےں حکمرا ن سن لیںاب ان کے دن گنے جاچکے ہےں ملکی وسائل کو لوٹنے والوںکواب حساب دیناہوگا اور اس وقت تک واپس نہےںآئیںگے جبکہ نوازشریف استعفی نہےں دینگے۔
رہنما تحریک انصاف

ای پیپر-دی نیشن