• news

دھرنے میں نئے جوش کے ساتھ شرکت کرینگے ناصر چیمہ: گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، حیدر بٹ

قلعہ دیدار سنگھ (چوہدری حسیب آصف پندھیر سے) دو نومبر کو اسلام آباد دھرنے سے پہلے مختلف شہروں میں گرفتاریوں کی خبروں کے بعد ،حلقہ این اے 98- سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈز رہنما اور کا رکن روپوش ہوگئے۔ ان رہنماﺅں میں چودھری محمد ناصر چیمہ، میاں ارقم خان، قاسم اکرم وڑائچ اور دیگر شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک کارکن حیدر شفیق بٹ نے بتایا کہ 2014ءکے اسلام آباد دھرنے سے قبل مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا اور مجھے 29 دن جیل میں رکھا گیا۔ 2014ءکے دھرنے میں مشکلا ت ضرور آ ئی تھی مگر ملک کی خاطرمشکلا ت برداشت کیں۔ لیکن آج بھی ہم تما م پی ٹی آئی کارکنان متحرک ہیں اور ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری محمد نا صر چیمہ کا کہنا تھا کہ 2016ءکے دھرنے میں نئے جوش جذبہ کے ساتھ شرکت کریں گے ۔ دو نومبر کو ہم تمام کارکنان اسلام آباد دھرنے سے نو ازشریف کے استعفیٰ کے ساتھ ہی واپس آئیںگے۔

ای پیپر-دی نیشن