• news

لاہور: زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی

لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقے میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حمید نظامی روڈ پر زیرتعمیر مکان کی چھت زوردار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی۔ جس سے ملبے تلے دب کر 42 سالہ مقصود مزدور ہلاک جبکہ عارف شدید زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے سے عارف کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقصود کی نعش نکال کر مردہ خانے جمع کرا دی۔ متوفی مزدور مقصود حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی تھا اور روزگار کے سلسلے میں لاہور میں مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق ورثا کو اطلاع کر دی ہے۔
مزدور جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن