• news

جہلم: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 2 بھائی قتل کر دئیے

جہلم (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو سگے بھائی قتل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح تحصیل پنڈدادنخان کے گاﺅں سروبہ کے رہائشی قریبی رشتہ داروں نے زمین کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی 22 سالہ غلام حسن، 24 سالہ عون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
2 بھائی قتل

ای پیپر-دی نیشن