• news

لاکھوں کے ڈاکے، مزاحمت پر باپ بیٹے سمیت 3 شہری زخمی، ایک ڈاکو پکڑا گیا

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں نے لاکھوں کی وارداتوں کے دوران باپ بیٹے سمیت 3 شہریوں کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 ڈاکو¶ں نے سبزہ زار کے علاقہ میں سٹور سے 15 ہزار روپے نقدی لوٹنے کے بعد مزاحمت پر فائرنگ کر کے محبوب کو زخمی کر دیا جبکہ ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔ جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو کا نام ریحان بتایا جاتا ہے۔ ڈاکو¶ں نے غالب مارکیٹ میں ظفر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ جبکہ شالیمار میں یونس کے گھر سے 5 لاکھ کی نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان، گجر پورہ میں شبیر کی فیملی سے 4 لاکھ، ملت پارک میں معین کی فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی، زیورات اور فون، کاہنہ میں ایک موبائل کمپنی کی ٹاور میں سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر ڈیڑھ لاکھ کی بیٹریاں، راوی روڈ میں جاوید گجر سے ایک لاکھ 40 ہزار، نواب ٹا¶ن میں صدیق سے 90 ہزار اور موبائل، ٹا¶ن شپ میں اقبال سے 60 ہزار اور موبائل، ہیئر میں قربان سے 28 ہزار اور موبائل، غالب مارکیٹ میں عثمان سے 18 ہزار اور موبائل لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے شادباغ عامر روڈ پر واقع عادل کے گھر سے ایک کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے ہنجروال میں سے خالد کا شہ زور ڈالہ، مسلم ٹا¶ن میں سے شبیر، ڈیفنس سے لقمان کی گاڑیاں جبکہ شفیق آباد میں سے شہزاد، سمن آباد میں عمیر، مغلپورہ میں منصور، سول لائن میں رمضان، نواں کوٹ میں ندیم، گلشن راوی میں کامران، غازی آباد میں طارق، مصطفی ٹا¶ن میں شکیل، نواب ٹا¶ن میں ارشد، ہربنس پورہ میں صادق، مصطفی آباد میں بابر، جنوبی چھا¶نی میں صفدر، اقبال ٹا¶ن میں سے سہیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکو¶ں نے لاہور روڈ جاوید نگر کے قریب گن پوائنٹ پر سلام دین کو روک کر موٹرسائیکل نقدی اور موبائل چھین لیا۔ منڈی فیض آباد کے رہائشی رمضان اس کی بیوی کو روک کر نقدی، موبائل، موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر دکاندار عارف اور اس کے بیٹے کو روک کر ایک لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا۔ مزاحمت پر انہیں تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ ڈاکو¶ں نے ایک کمپنی کے ملازم سے 50 ہزار روپے چھین لئے۔ مزاحمت پر ڈاکو¶ں نے حسنین علی پر تشدد کیا، فرار ہو گئے۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن