• news

درخواست خارج ہونے پر محکمہ ماحولیات کے اہلکار کی چیف جسٹس کی عدالت میں گھسنے کی کوشش، ہنگامہ آرائی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) محکمہ ماحولیات کے اہلکار نے درخواست خارج ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ ناکام ہونے پر اہلکار نے کمرہ عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے محکمہ ماحولیات کے 14ویں گریڈ کے ملازم مقصود قریشی کی ترقی سے متعلق درخواست عدم پیروی پر خارج کی، جس پر اس نے عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ عدالتی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کوشش ناکام بنا دی۔
عدالت میں گھسنے کی کوشش

ای پیپر-دی نیشن