لاہور‘ شہریوں کاپولیو ٹیم پر تشدد کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی مقدمہ درج
لاہور (نامہ نگار) ہیئر کے علاقہ میں شہریوں نے پولیوٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی‘ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیئر میں پولیو ٹیم نے شہزاد کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اس نے مبینہ طور پر گالم گلوچ شروع کر دی۔اور اپنے بھائیوں کو بلا لیا۔ ایک درجن سے زائد افراد نے پولیو ٹیم پر تشدد شروع کر دیا اور کانسٹیبل محمد رفیق سے سرکاری رائفل چھین لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔