نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حافظ حسنین رضا کو آج 28 اکتوبر کو ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی عدالت ساہیوال میں پیش کیا جائے گا
لاہور (نامہ نگار) نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حافظ حسنین رضا کو آج 28 اکتوبر کو ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی عدالت ساہیوال میں پیش کیا جائے گا جہاں چار مختلف مقدمات کی سماعت ہو گی۔ حافظ حسین رضا کو گرفتار ہوئے 186 روز ہو چکے ہیں علاوہ ازیں نمائندہ نوائے وقت صدر گوگیرہ رائے علی اکبر نے اوکاڑہ پولیس کی طرف سے ناجائز ہراساں کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اوکاڑہ پولیس نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے کے باعث نمائندہ نوائے وقت صدر گوگیرہ رائے علی اکبر کے گھر پر ریڈ کیا تھا۔ رائے علی اکبر نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ ان کے خلاف پولیس کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ ان کا اوکاڑہ انتظامیہ یا کسی دوسرے افیشیل سے کوئی ذاتی عناد میں اور نہ ہی وہ کبھی کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ہے۔ مزید برآں نمائندہ نوائے وقت صدر گوگیرہ کو اوکاڑہ پولیس کی طرف سے بلاجواز ہراساں کرنے پر مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذمت کی۔ پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور، صوبائی چیئرمین مہر محمد عباس اور صوبائی کوآرڈی نیٹر شاہین بخاری نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ چیف جسٹس، آئی جی نوٹس لیں اور پولیس کو بے لگامی سے روکیں۔ اوکاڑہ پولیس ظلم سے باز نہ آئی تو آئی جی آفس، پنجاب اسمبلی اور گورنر ہا¶س کے باہر دھرنے دینگے۔ علاوہ ازیں حافظ حسنین رضا کے خلاف درج بے بنیاد مقدمات کی سول سوسائٹی وکلا طلبا علما شہری حلقوں سمیت سیاسی جماعتوں ارکان اسمبلی نے بھرپور مذمت کی ہے۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مر کزی رہنما وسیکرٹری پالیمانی اور ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ریاست کے چوتھے ستون کو بے بنیاد ذاتی انا پرہلایا یا گرا نہیں جا سکتا۔ حسین رضا کا قصور یہی ہے کہ اس نے شہر کے مسائل کو اجاگر کیا جو بعض افسروں کو اچھا نہیں لگا اس لئے اس پر بے بنیاد مقدمات درج کر کے ناصرف گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا جا تا رہا بلکہ مقامی پولیس کے اہلکاروں نے اسے ذہنی مر یض بنا دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جب یہاں ضرورت پڑے حسنین رضا اور اسکے ورثا کیساتھ ہیں۔ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ حسنین رضا کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گئے ۔ منڈی فےض آبادسے نامہ نگار کے مطابق مقامی پرےس کلب کا ہنگامی اجلاس زےر صدارت محمد خلےل شےخ ہو ا ۔جس مےں صحا فےوں کی طرف سے حافظ حسنےن رضا پر درج بے بنیاد اقدامات کی مذمت کی گئی۔ درےں اثناءپےپلز پارٹی کے ضلعی رہنما شےخ رےاض احمد بٹہ اور چےئر مےن ےونےن کونسل رےحان والہ چوہدری انتظار حسےن تارڑ نے بھی جرات مند صحافی کی عظمت کو سلام پےش کےا۔
حسنین رضا