• news

معمولی جھگڑے پر قتل کرنیوالوں سے رعایت، معاشرے میں جرم بڑھیں گے: جسٹس آصف

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ معمولی جھگڑے پر قتل کرنے والوں کے ساتھ رعایت سے معاشرے میں جرائم میں اضافہ ہوگا اور معاشرے میں ابتری پیدا ہوگی، مذکورہ ریمارکس انہوں نے سپریم کورٹ میں سات سو روپے بجلی کے بل کے تنازع پر راولپنڈی کے علاقہ میں اےک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کی اپیل کی سماعت کے دوران دیئے، عدالت نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دےا کہ ملزم کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے شہری غلام عباس نے 7 سو روپے بجلی بل کے تنازع پر واجد علی نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت سنائی تھی بعد ازاں ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فےصلہ برقرار رکھا تھا جس کیخلاف ملزم کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا اتنی معمولی بات پر کسی کو قتل کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ ہم اس طرح کے ملزموں سے کوئی رعاےت نہےں کریں گے، جسٹس دوست محمد خان نے کہا معاملہ کچھ اور ہے اےسا لگتا ہے کہ اصل حقائق چھپائے گئے ہےں۔
جسٹس آصف

ای پیپر-دی نیشن