• news

کوئٹہ : مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک‘ تین اہلکار زخمی‘ کراچی : القاعدہ گروپ کے تین ارکان مارے گئے

کوئٹہ کراچی (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ کرائم رپورٹر) کوئٹہ اور کراچی میں پولس کے ساتھ مقابلہ میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں پولیس کے ساتھ مقابلہ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہزار گنجی میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق مکان سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا، مکان میں 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق ابراہیم گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سعید زخمی ہوا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ہلاک ہوے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ عرف حارث عبدالغنی عرف غنیا اور نور الامین عرف عبداللہ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق القاعدہ برصغیر برمی گروپ اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تھا انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشت گرد فورسز پر حملوں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ان کے کئی ساتھی افغانستان میں ڈرون حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن