پنجاب گورنمنٹ ضلعی حکومتوں کی 3 برس کی آڈٹ رپورٹس پی اے سی میں پیش کرے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ضلعی حکومتوں کی گذشتہ تین برسوں کی آڈٹ پورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے وکیل شیرا زذکاءایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کو غیر فعال کر دیا ہے جس کی وجہ سے پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو ضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کی گئیں۔ ضلعی حکومتوں کے بجٹ میں تین سو ارب روپے کی خورد برد کا خدشہ ہے۔ رقم کی آڈٹ رپورٹس پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے روبرو پیش نہ کی گئیں تو اصل حقائق منظر عام پر نہیں آ سکیں گے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدلیہ انتظامی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی لہذا درخواست کو مسترد کیا جائے۔
آڈٹ رپورٹس