”اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے“ وزیراعلیٰ کا پرجوش خطاب
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام سیمینار کے دوران پرجوش انداز میں خطاب کیا اور اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر نیازی صاحب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے اندر سے ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں ہوں گی تو اس پر سب سے زیادہ خوش مودی ہو گا۔ اس موقع پر انہوںنے شعر کا یہ مصرعہ پڑھا:
”اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے“
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہال میں موجود سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کو دیکھ کر کہا کہ سرحد پار کے حوالے سے میں نے یہ بات سرداروں کے بارے نہیں کی بلکہ غیر سرداروں کے بارے میں کی ہے۔ ہماری سرداروں سے بڑی دوستی ہے جس پر ہال میں موجود سب لوگ مسکرا دیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسائل جتنے بھی بڑے کیوں نہ ہوں اگر عزم، جذبہ اور قوت ارادی مضبوط ہو تو سمندر یا پہاڑ بھی ان کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا:
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز
وزیراعلیٰ/ اشعار