کراچی : کورٹ میرج کرنیوالی لڑکی کو شوہر اور سسرالیوں نے زہر دے کر مار ڈالا
کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن گھاس منڈی میں شوہر نے گھر والوں سے مل کر کورٹ میرج کرنیوالی بیوی کو زہر دےکر قتل کردیا ۔ رخسار نے سسرالیوں کی دعوت میں کھانا کھایا تو حالت غیر ہوگئی۔پر بلایا۔ حمزہ سے کورٹ میرج کرنے والی رخسار نے کھانا کھایا تو اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ رخسار کے شوہر حمزہ، سسر اور دو نندوںنے ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی تو ہسپتال انتظامیہ نے سسر اور دو نندوںکو پکڑ لیا تاہم حمزہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حمزہ کے والد اور دو بہنوں کو تحویل میں لیکر رسالہ تھانہ منتقل کردیا تاہم کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا۔ بعدازاں مقدمہ مقتولہ کی بہن رضیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں حمزہ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ۔ واقعے کی کوریج کے دوران لڑکے والوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیمرے چھیننے کی کوشش کی اور دھکے دیئے۔
بیوی زہر