نواز شریف کے استعفیٰ یا تلاشی تک دھرنے سے واپس نہیں آئینگے: پی ٹی آئی رہنما¶ں، کارکنوں کے تاثرات
شےخوپورہ (سلطان حمےد راہی/ عظےم علی شےخ /سےف الرحمان سےفی) شےخوپورہ سے تحرےک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ 2014کے دھرنے مےں مشکلات ضرور آئی تھی مگر ملک کی خاطر مشکلات کو برداشت کےا 2016کے دھرنے مےں نئے جذبہ اور جوش کے ساتھ شرکت کرےں گے اور اس وقت تک واپس نہےں آئیں گے جب تک نواز شرےف استعفیٰ ےا تلاشی نہےں دینگے کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ مرکزی انجمن تاجراں کے چےئرمےن اور تحرےک انصاف کے رہنما الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ اس مرتبہ اسلام آباد مےں دھرنے مےں کارکنوں اور رہنماﺅں کے لےے کھانے اور رہائش کا انتظام کےا گےا ہے دھرنے کا مقصد حکمرانوں اور ان کے حوارےوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔ تحرےک انصاف کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعےد نے کہا کہ 2014کے دھرنے سے قوم کو دھاندلی کے بارے مےں آگاہی ملی تھی اس مرتبہ بھی دھرنے کا مقصد عوام مےں کرپشن کےخلاف آگاہی پےدا کرنا ہے اور عوام کا حق کھانے والے کو کےفر کردار تک پہنچانا ہے تحرےک انصاف پنجاب لےبر ونگ کے صدر رانا عبدالسمےع خان نے کہا کہ دھرنے مےں ہزاروں صنعتی ورکر شامل ہوں گے جس کے لےے اےک سو وےگنوں کا اہتمام اور اسلام آباد مےں ٹےنٹ بھی لگائے جائےں گے تحرےک انصاف کے ٹکٹ ہولڈراےن اے 133 ابوبکر مشتاق ورک نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ قوم عمران خان کی کال پر کرپٹ حکمرانوں کےخلاف سخت احتجاج کرے گی، سابق اےم اےن اے چودھری سعےد ورک نے کہا کہ مسلم لےگ ن اور پےپلز پارٹی کی کرپشن کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اسلام آباد سے اس وقت تک واپس نہےں آئے گے جب تک انصاف نہےں مل جاتا تحرےک انصاف بلدےہ شےخوپورہ کے کونسلروں حاجی غلام نبی ورک، چودھری انےس رےاست ورک،کامران ذوالفقار ورک، حافظ مدثر مصطفیٰ نے کہا کہ شےخوپورہ کے ہر وارڈ سے ہزاروں کارکن اسلام آباد دھرنے مےں شرکت کرےں گے چند دنوں کی تکلےف سے آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔ سابق ٹکٹ ہولڈر مےاں محمد شفےق اشرفی نے کہا کہ 2014کی نسبت اس مرتبہ عوام مےں حکمرانوں کےخلاف جوش اور جذبہ زےادہ ہے چودھری معراج خالد گجر نے کہا کہ دھرنے مےں شےخوپورہ کے دےہی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد مےں لوگ شرکت کرےں گے۔ عبدالمناف خان، خرم رےاض کاہلوں، عامر شرےف نے کہا کہ عمران خان کا مشن جمہورےت کو نقصان پہنچانا نہےں بلکہ پاکستان اور عوام کی کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے، ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ شےخوپورہ کے تاجر بھی کرپشن کےخلاف عمران خان کی کال پر اسلام آبا د مےں دھرنا دےں گے۔ اقبال گوپے رائ، فےض الرسول گجر، شفقت گجر نے کہا کہ پاکستان کو اےسے لےڈر کی ضرورت ہے جو بھارت کی آنکھوں مےں آنکھےں ڈال کر بات کر سکے۔
رہنما¶ں/ کارکنوں کے تاثرات