تحریک انصاف، عوامی تحریک کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزاروں ولید اقبال اور اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے دو نومبر کو ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس سلسلے میں پولیس کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسہ شروع کر دیا ہے۔ عدالت حکومت کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے اور انہیں ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات صادر کرے۔
درخواست دائر