حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی‘ عمران کی کال کو کامیاب بنائینگے: رہنما‘ کارکن تحریک انصاف
قفاروق آباد ( عدیل احمد ورک سے) تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، کارکنان ، تاجر برادری نے عزم مصمم کیا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے محبوب قائد عمران خان کی کال کو ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا کیونکہ اس کال کا مقصد ملک وقوم کی بقاءاور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے تحریک انصاف حلقہ پی پی 169 کے امیدوار رانا وحید احمد خان آف سچاسودا نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے شریف بردران کرپشن کنگ ہیں اور اب وہ تلاشی دینے سے ڈر رہے ہیں حلقہ این اے 134 کے امیدوار خان شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں کارکن پرجوش انداز میں پاکستان بقاء،سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کی خاطر اسلام آباد پہنچیں گے 2014 ءمیں بھی کارکنوں تاریخ رقم کی تھی مگر اب وزیراعظم کے استعفیٰ تک گھروں کو واپس نہیں جائینگے لائیرزو نگ کے سابق ضلعی صدر چودھری ذوالقرنین ڈوگر ایڈووکیٹ ، حلقہ این اے 134 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری شفقت علی کجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی منزل اقتدار نہیں ہے بلکہ اقدار ہے۔ موجودہ حالات کسی صورت بھی لولی پاپ کے نہیں ہیں بلکہ ضروری ہوچکا ہے کہ اب کرپشن کی گنگامیں ہاتھ دھونے والوں کا احتساب کیا جائے سینئر رہنماچودھری تنویر احمد ورک ،سید سعید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کال ڈرانے دھمکانے کیلئے نہیں بلکہ قومی مفادات کیلئے فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوگی۔ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کر بادشاہت کے مزے لینے والوں اب عوامی عدالت میں آنا ہوگا یوسی چیئرمین چودھری غریب عالم ورک ، اعجاز محبو ب کمبوہ ، وقار سعید شاہ نے کہا ہے کہ فاروق آباد سمیت دیہاتوں سے سینکڑوں گاڑیاں، ویگنیں اوربسیں اسلام آباد پہنچیں گی اسلام آباد کا دھرنا ”رائیونڈ مارچ“ سے کہیں زیادہ ہوگا۔ سینئر رہنما احمد مقبول نے کہاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
رہنما‘ کارکن/تحریک انصاف