• news

کوٹ رادھا کشن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنوں کی خفیہ تیاری مقامی قیادت کی پراسرار خاموشی

کوٹ رادھاکشن (خالد حسین قریشی سے) عمران خاںکی طر ف سے دونومبر کو اسلام آبادبندکرنے کے اعلان کے بعد کوٹ رادھاکشن میں بھی مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی تیاریاں خفیہ طورپر شروع کردیں ہیں۔ کوٹ رادھاکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹ بنک بھی موجود ہے۔ ممکنہ حکومتی پکڑ دھکڑ کے پیش نظر لیڈکرنے والے بظاہر نظر نہیں آرہے۔ رہنماؤں اور کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر حال میں عمران خاں کی کال پر اسلام آباد جائیں گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خاں نے دونومبر کواسلام آبادبند کرنے کا اعلان کررکھا ہے اور اس سلسلہ میں مقامی قیادت کی مبینہ طورپر عدم دلچسپی کی وجہ سے تحریک انصاف کوٹ رادھاکشن کے ایک دو مقامی رہنماؤں و عہدے داران کے علاوہ باقی مقامی قیادت نے مبینہ طورپر اسرار طورپر خاموشی اختیارکررکھی ہے کیونکہ ابھی تک تحریک انصاف کے کارکنوںکو تیار کرنے کے لیے بیشتر رہنما حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا نہیں کررہے۔ کوٹ رادھاکشن اورگردونواح میں دو نومبر کے حوالے سے ابھی تک ڈرائینگ روم سے باہر نہ نکل رہی کیونکہ مقامی رہنماؤں کو گرفتاری کا ڈر ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 2014ئ￿ کے دھرنے کے نسبت اس دفعہ تحریک انصاف کو غالبا فری ہنڈ نہیں ملے گا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف نے 30ستمبرکو رائیونڈ میں جلسہ کیا تھارائیونڈ کوٹ رادھاکشن سے صرف پندرہ کلومیٹر درو ہے مگر مقامی قیادت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چند سو افراد جلسہ گاہ میں پہنچ سکے۔
پراسرار خاموشی

x

ای پیپر-دی نیشن