اسلام آباد جانے والے تحریک انصاف کے قافلوں کو نہیں روکیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
حیدرآباد(آن لائن) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہرکسی کو جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اس لئے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائے گا۔جمعہ کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے چوتھے بین الاقوامی ڈینٹل سمپوزیم میں خطاب اور رُکن قومی اسمبلی نوید قمرالزماں کے والد قمرالزماں شاہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔