گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہلاک ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کی 8 دہشت گرد گوجرانوالہ میں گھس آئے ہیں انہوں نے گوجرانوالہ میں حملے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔3رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے کلاشنکوف، رائفل، پستول، رپیٹراور 2 دستی بم اور دھماکے خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان اپنی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے فرار ہونے والے 3 ملزموں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے تھا۔ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔