قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ لیگی ایم این اے عابد رضا کی ترکی فرار ہونے کی کوشش ناکام
لاہور (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی ترکی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا گذشتہ روز ترکی روانہ ہونے کے لیے ائرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کے بعد انہیں ترکی جانے سے روک دیا اور واپس بھیج دیا۔