عمران نے کہا تو خیبر پی کے حکومت مستعفی ہو جائیگی : پرویز خٹک
لندن( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے اپوزیشن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہ دینے پر کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم آصف زرداری کے ساتھ مل کر نہیں چلائی جا سکتی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر عمران خان نے کہا تو خیبرپی کے حکومت مستعفی ہوجائے گی۔ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر حد تک جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کرپشن کیخلاف مہم آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر نہیں چلائی جا سکتی۔ کیا ہم ان لوگوں کے ساتھ چلیں گے جو خود کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہا میرے لیڈر عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے اگر وہ کہیں گے تو خیبرپی کے حکومت اسی وقت مستعٰفی ہو جائے گی۔ اگر وہ کہیں گے چھت سے چھلانگ لگا دو تو میں لگا دوں گا۔