ڈاکٹر عاصم پر فالج کا حملہ‘ ہنگامی ٹیسٹ کرائے گئے: ترجمان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے بعد ان کا ہنگامی میڈیکل چیک اپ کیا۔ ترجمان جناح ہسپتال ڈاکٹر جاوید جمال کے مطابق ڈاکٹرز نے فوری طور پر ڈاکٹر عاصم کے دماغ کا ایم آر آئی کیا۔ اس کے علاوہ سی ٹی سکین اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈاکٹر عاصم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔ ہنگامی طور پر ڈاکٹر عاصم کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر فالج کا حملہ ذہنی دبائو کی وجہ سے ہوا۔ بلاول ہائوس نے ڈاکٹر عاصم کی حالت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بلاول ہائوس میڈیال سیل نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی کینسر میں مبتلا اہلیہ بھی لندن میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو قانونی حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔