پانامہ لیکس: سپریم کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا‘ منگل کو سماعت ہو گی
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ یکم نومبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو پہلے ہی نوٹس جاری کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔