تحریک انصاف لودھراں کے بانی ممبران، دیگر عہدیداران ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن مےں شامل
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لودھراں کے بانی ممبران اور سابق و موجودہ 14 تنظیمی عہدیداران اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ شامل ہونےوالوں میں سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب و سابق امیدوار این اے 154 اور سابق صدر ضلع لودھراں ہاشم سرور تارڑ ایڈووکیٹ، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی یوتھ ونگ اور سابق آرگنائزر پی ٹی آئی ضلع لودھراں محمد اسلم سرور، سابق جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں راﺅ سلیم غنی، انصاف لائرز فورم ضلع لودھراں کے صدر شاہد فرید ، ضلعی جنرل سیکرٹری پبلک ویلفیئر ونگ پی ٹی آئی لودھراں راﺅ محمد اسلم چھالا، ضلعی صدر یوتھ ونگ لودھراں محمد طارق بھٹی، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع لودھراں ملک محمد فیاض، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ لودھراں راﺅ حیدر علی، سٹی صدر یوتھ ونگ لودھراں ریاض حسین، تحصیل صدر یوتھ ونگ ضلع لودھراں قاری احمد سلیم، ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ لودھراں چودھری ساجد، تحصیل صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی دنیا پور ضلع لودھراں، سابق صدر ضلعی یوتھ ونگ پی ٹی آئی لودھراں راﺅ ندیم، تحصیل صدر یوتھ ونگ لودھراں نجم بخاری نمایاں تھے۔ تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے ان عہدیداروں نے مسلم لیگی رہنما سینٹر سعود مجید، عمران گورایا اور میاں طارق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ہاشم سرور تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا خواب دیکھا تھا لیکن عمران خان نے نظریہ چھوڑ کر پیسے والوں کا سہارا لے لیا۔ سینٹر مسعود مجید نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر آنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نئے آنے والوں کی عزت اور مقام دیا جائیگا۔
مسلم لیگ (ن)/ شمولیت